اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار اور پروقار تقریب

23 May 2026
23 May 2026

(لاہورنیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر سربراہی فتح جنگ سٹیڈیم میں 120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ضلع بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور نئے شادی شدہ جوڑوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ 7 خوش نصیب جوڑوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ٹکٹ بھی دیئے گئے، جس پر شرکاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب اور پارٹی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا عوامی خدمت اور مستحق خاندانوں کی مدد پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے اور ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

اس موقع پر ضلعی صدر ملک ریاست علی سدھریال نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب اور مستحق عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اور ہم خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

شادی شدہ جوڑوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ دن ہماری زندگی کا یادگار دن بن گیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمارے گھروں میں خوشیاں بکھیر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے