اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر کے دام عدم استحکام کا شکار

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) برائلر کے دام عدم استحکام کا شکار ہیں، گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا۔

مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 580 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے، مرغی کا صافی گوشت 680 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، فارمی انڈوں کی قیمت میں یکمشت 7 روپے اضافہ، فی درجن انڈوں کی قیمت 266 روپے مقرر ہو گئی۔

ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 پھل اور 5 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز کی قیمت 60 ، لہسن 400 ، ادرک 500 روپے کلو ، ٹماٹر 60 ، لیموں 500 ، ٹینڈے 220 ، آلو 80 اور میتھی 140 روپے کلو بیچی جا رہی ہے۔

پھلوں میں کیلا درجہ اول 260 اور کیلا درجہ دوم 180 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے، سیب 500 ، امرود 220 ، لوکاٹ 200 ، گرما 120 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے