اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور: شدید گرمی میں اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر انتظام شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھرم پورہ، اسلام پورہ، شالامار ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے بجلی بند رہنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بار بار بجلی کی بندش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سونا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی فوری نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے