اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش، 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

08 May 2025
08 May 2025

(لاہور نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت سے اچانک منفی زون میں چلی گئی، انڈیکس میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 881 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں داخل ہوگئی، 7516 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزار 492پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی نوعیت کی مندی کی وجہ سے ٹریڈنگ کو عارضی وقت کیلئے روک دیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سٹاک ٹریڈنگ کو 5 فیصد سے زائد گھٹنے کی وجہ سے ریگولیشنز کے تحت ایک گھنٹے کیلئے روکا گیا، انڈیکس 6948 پوائنٹس گھٹ کر ایک لاکھ 3ہزار 60 پوائنٹس کی سطح پر معطل رہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے ٹریڈنگ کے عارضی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 3559 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے