اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ کیلئے 4999 مساجد اور 200 کھلے مقامات پر نماز کے انتظامات مکمل

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں نمازِ عید کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 4999 مساجد اور 200 کھلے مقامات پر عید نماز ادا کی جائے گی، لاہور میں کل 5199 مقامات پر عیدالاضحیٰ کی نماز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام مقامات کے این او سی بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اہلِ سنت کی 3436 مساجد میں نمازِ عید کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اسی طرح دیوبند مکتبہ فکر کی 1029 مساجد اور 57 کھلے مقامات پر نمازِ عید ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اہلحدیث کی 441 مساجد جبکہ اہلِ تشیع کی 93 مساجد میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

ضلعی حکام کے مطابق تمام مقامات پر سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ شہری پرامن ماحول میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے