
04 Feb 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور شیخوپورہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 390 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔
مضر صحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آ گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر کارروائی میں 390 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا، سپلائر کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ موجود نہیں تھا، موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے گوشت کو مضر صحت قرار دیا گیا جس پر گوشت تلف کر کے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
عاصم جاوید نے بتایا مضر صحت گوشت لاہور لایا جا رہا تھا جو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا، جعل ساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔