تعلیم
شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں نرسنگ سیمینار، آنکالوجی نرسنگ کے مسائل پر تبادلہ خیال
01 Feb 2025

01 Feb 2025
(لاہور نیوز) شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں نرسنگ سیمینار منعقد ہوا جس میں آنکالوجی نرسنگ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی آف پاکستان، شریف میڈیکل سٹی اور شریف کالج آف نرسنگ کے اشتراک سے سیمینار منعقد ہوا۔
چیف ایگزیکٹو شریف میڈیکل سٹی ڈاکٹر محمد عدنان خان، پروفیسر خالد مسعود گوندل، سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی پاکستان کے سینئر عہدیدار سیمینار میں شریک ہوئے، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
سیمینار میں ماہرین اور پینلسٹس نے آنکالوجی نرسنگ کے اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کینسر کی دیکھ بھال میں نرسوں کی اہمیت پر زور دیا اور حکومت کے نرسنگ کے شعبے کی حمایت میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔