اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: فوڈ یونٹس کیخلاف بڑی کارروائی، 6یونٹس کی پروڈکشن بند

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں اچار، مربہ، مکھن اور دیسی گھی تیار کرنے والے یونٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 یونٹس پر چھاپے مارے جبکہ 6 یونٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

یہ کارروائیاں خوردپور، سگیاں، جیل روڈ، ساندہ روڈ اور پیر غازی روڈ کے علاقوں میں کی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران یونٹس میں بغیر ٹیگنگ ناقص مکھن اور دیسی گھی کی بڑی مقدار سٹاک کی گئی تھی جبکہ اچار اور مربہ کھلے عام بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ حکام کے مطابق گلی سڑی گاجریں، مولی اور شلجم ڈرموں میں موجود تھے اور پھل و سبزیوں پر فنگس اور کیڑوں کی بھرمار بھی دیکھی گئی۔

سید موسیٰ رضا  نے مزید بتایا کہ متعدد یونٹس میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، پروڈکشن ایریا کے فرش پر پانی کھڑا تھا جبکہ خام مال زمین پر رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 6 یونٹس کی پروڈکشن فوری بند کر دی گئی جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے