
28 Jan 2025
(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے رول نمبر سلپس ، رزلٹ کارڈز اور اسناد پر بارکوڈ لگانے کا عمل شروع کر دیا۔
لاہور بورڈ نے انٹر سپلیمنٹری امتحانات 2024 کے رزلٹ کارڈز پر بار کوڈ لگا دیا، لاہور تعلیمی بورڈ 2025 میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات کی رول نمبر سلپس پر بار کوڈ لگائے گا، اس حوالے سے صوبے بھر کے تمام بورڈز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی بورڈز مزمل محمود نے بتایا کہ بار کوڈ پرنٹ کروانے سے بوٹی مافیا کا سو فیصد خاتمہ ہو سکے گا، لاہور تعلیمی بورڈ 2021 سے پرنٹ ہونے والی تمام اسناد پر بھی بار کوڈ لگائے گا۔