
29 Jan 2025
(لاہور نیوز) میرٹ کی منظوری نہ ہونے کے باعث لیپ ٹاپ سکیم التوا کا شکار ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ سکیم میرٹ کی منظوری کے لئے سمری بھجوائی، میرٹ کی منظوری نہ ہونے کے باعث لیپ ٹاپ سکیم کا اجراء نہ ہو سکا، 40 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جانے ہیں۔
حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں ہی لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، میرٹ کی منظوری نہ ہونے سے سکیم التوا کا شکار ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی میرٹ سے متعلق منظوری ملے گی لیپ ٹاپ کی تقسیم کا شیڈول جاری ہو گا۔