اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں خواتین کے خلاف تشدد کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آ گئے، جہاں صرف 4 ماہ کے دوران ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن 1737 پر 3329 کالز موصول ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 1 ہزار 904 متاثرہ خواتین نے مدد اور تحفظ کیلئے رابطہ کیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 573 خواتین نے ذہنی دباؤ اور نفسیاتی تشدد کی شکایات درج کروائیں جبکہ 494 خواتین جسمانی تشدد اور 328 معاشی استحصال کا شکار رہیں۔

اس کے علاوہ 190 خواتین نے جنسی تشدد کے خلاف مدد طلب کی ہے،حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کو قانونی معاونت، تحفظ اور کونسلنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے