
31 Jan 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سکولوں میں 17 لاکھ 81 ہزار پودے لگانے کا اعلان کر دیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں۔
پرائمری سکولوں میں 5 لاکھ 29 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ ایلیمنٹری سکولوں میں 3 لاکھ 61 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 8 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
ایک پرائمری سکول میں 20، مڈل میں 50 ، ہائی اور ہائرسیکنڈری میں 100 پودے لگائے جائینگے۔