
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پانچ مختلف محکموں کی آسامیوں پر بھرتیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن کے لئے 05 امیدوار کامیاب ہوئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینڈ پراسیکیوشن کے لئے 12 امیدوار کامیاب جبکہ محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے لئے 02 امیدوار کامیاب ہوئے۔
محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں لیبر انسپکٹر کے لئے 13 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کے لئے 08 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
علاوہ ازیں سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کے لئے سپیشل پرسن کوٹہ کی 01 سیٹ امیدوار کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ کے لئے 09 امیدوار کامیاب ہوئے اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ کے لئے 07 امیدوار کامیاب رہے۔