13 May 2026
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب نے شہدائے پولیس کے بچوں کے احسن اقدام اٹھا لیا، لیپ ٹاپ سے محروم بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جن بچوں کولیپ ٹاپ نہیں ملا انھیں اس سے نوازا جائے گا۔لیپ ٹاپ سے محروم بچوں کی تمام ریجنز سے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
شہدائے پولیس کے جن بچوں کو لیپ ٹاپ نہیں مل سکے تمام ریجنز سے ان کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں، شہدائے پولیس کے جو بچے بی اے،ایف اے آئی ٹی اور آئی سی ایس میں زیر تعلیم ہیں اوران کو لیپ ٹاپ نہیں ملے ان کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
