
28 Jan 2025
(لاہور نیوز) سکولوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے اڑھائی لاکھ سے زائد امیدوار سامنے آ گئے۔
5روز میں اڑھائی لاکھ سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کروا لی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپلائی کرنے کے لئے 30 جنوری آخری تاریخ مقرر کی ہے۔
عارضی اساتذہ کو یکم فروری سے 31 مئی تک کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا، کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
امیدواروں کا کہنا ہے کہ تاحال اپلائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے پورٹل کو بہتر بنائے۔