اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں دو روزہ کانووکیشن اختتام پذیر

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں 27ویں دو روزہ کانووکیشن اختتام پذیر ہو گئی، 550 سے زائد طلبا و طالبات کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا گیا۔

آخری روز اور کانووکیشن کے تیسرے سیشن میں فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 550 سے زائد طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں، تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی پر طلبہ کو 38 گولڈ، 34 سلور اور 27 برونز میڈلز سے نوازا گیا۔

کانووکیشن میں معروف فلم میکر اور ڈائریکٹر شہزاد نواز اور پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر حماد نوید نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر حماد نوید نے طلبا و طالبات کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ یو سی پی کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ کر رہا ہے، طلبہ محنت جاری رکھیں اور زندگی بھر سیکھنے کے عمل کو اپنائیں۔

معروف فلم میکر اور ڈائریکٹر شہزاد نواز  نے کہا کہ طلبہ جگمگاتے ستارے ہیں جو ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، طلبہ خواب دیکھنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہی خواب آگے بڑھنے کی طاقت دیتے ہیں۔

طلبہ نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ڈگریاں تھامے طلبہ کی آنکھوں میں اعتماد اور روشن مستقبل کی جھلک نمایاں دکھائی دی، کانووکیشن میں ڈیپارٹمنٹ ہیڈز اور والدین  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے