13 May 2026
(لاہور نیوز) پٹرول بحران نے ضلعی پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں سٹی ٹریفک پولیس کے پٹرولنگ افسران سرکاری پٹرول سے محروم ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرولنگ افسران کو سرکاری پٹرول نہیں مل رہا، جس کے باعث شہر بھر میں اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔
ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قلت کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ افسران شدید مشکلات کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق سیکٹر انچارجز کی نائٹ شفٹ بھی ختم کر دی گئی ہے، جس سے رات کے اوقات میں ٹریفک مانیٹرنگ مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔
