اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر کا اپنے جونیئر پر تشدد

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرغوث نے لیب میں اپنے جونیئر ڈاکٹر اعجاز کھرل کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مختلف شعبوں میں کام بند کردیا۔

ایم ایس ڈاکٹر شعیب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 3  روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب کےمطابق پی آئی سی میں 2 نئی انجیو گرافی لیب کا اضافہ ہوا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے نئی انجیو گرافی لیب میں کام کرنے سے انکارکردیا تھا۔

ڈاکٹر شعیب نے بتایا کہ ڈاکٹر غوث نے پی جی ڈاکٹر اعجاز کھرل کو اپنے ساتھ انجیوگرافی کے لیے کہا تھا، ڈاکٹراعجاز کھرل نےانکار کیا جس پر پہلے تلخ کلامی اور پھرہاتھا پائی ہوئی، اس ناخوشگوار واقعہ  کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے