اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 20 جنوری کو ہڑتال کا اعلان

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 20 جنوری کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گنگا رام ہسپتال میں پریس کانفرنس کی،جس میں وائے ڈی اے کے صوبائی صدر ڈاکٹر شعیب نیازی ، چیئرمین ڈاکٹر مدثر اشرفی ،ڈاکٹر عثمان گجر، ڈاکٹر اعجاز کھرل، ڈاکٹر حسیب تھنڈ ، ڈاکٹر راشد ورک اور ڈاکٹر احمد گجر نے شرکت کی۔

وائے ڈی اے کا کہنا تھا کہ گنگارام کے ڈاکٹرز کو ہاسٹلز کی سہولت دی جائے ،گنگا رام ہسپتال کے لیڈی ڈاکٹرز ہاسٹل کی اپ گریڈیشن کی جائے ،سکیورٹی کمپنی ملازمین کو کم از کم اجرت تک نہیں دے رہی ،گنگا رام ہسپتال میں چوری کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں ،گنگا رام ہسپتال میں ادویات کی کمی اور چوری بڑھ گئی۔

صحت، تعلیم اور تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ،ہمیں اپنے مطالبات کیلئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ،ڈاکٹر حسیب تھنڈ کا کہنا تھا کہ جے کیٹ امتحان کا آڈٹ ہونا چاہئے ۔

گزشتہ برس جے کیٹ پاس کرنے والے ڈاکٹرز کی انڈکشن کی جائے ،وائے ڈی اے نے 20جنوری کو صبح 8 سے 10بجے تک او پی ڈی میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے لئے 20جنوری کو ہڑتال کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے