اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شناختی کارڈ کے نئے قواعد: پہلی بار دستخط اختیاری قرار، نادرا کی نئی ہدایت

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے شناختی کارڈ کے اجرا سے متعلق نئے قواعد جاری کر دیئے۔

نئے ضوابط کے مطابق پہلی مرتبہ شناختی کارڈ کے لیے درخواست دیتے وقت دستخط کرنا اختیاری قرار دیا گیا ہے، اگر درخواست گزار دستخط نہ کرے تو شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ “این اے” درج کیا جائے گا۔

نادرا کے مطابق شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ انگوٹھے کے نشان یا کسی دوسرے نشان کی پرنٹنگ بھی نہیں کی جائے گی جبکہ جعل سازی کے خدشات کے پیش نظر انگوٹھے کے نشان کی تصویر سے بھی گریز کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ناخواندہ افراد اور دستخط نہ کر سکنے والوں کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرواتے وقت انگوٹھے کے نشان کی تصویر اپ لوڈ نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شناختی کارڈ پر دستخط شامل کروانے یا موجودہ دستخط تبدیل کروانے کے لیے موڈیفکیشن (درستگی) کی درخواست دینا لازمی ہو گا، نادرا کے مطابق درست دستخطی معلومات فراہم کرنے سے شناختی دستاویزات کے اجرا کا عمل مزید آسان اور شفاف ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے