اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مصنوعی گیس سونگھنے سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے سانس میں گیس کو جسم میں لینا الزائمرز بیماری سے لڑنے کا ایک نیا طریقہ ہوسکتا ہے۔

سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ سانس میں زینن کا لیا جانا دماغی صحت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہےجو ممکنہ طور پر فی الحال ناقابلِ علاج مرض سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔زینن ایک انتہائی مہنگی گیس جس کا نہ کوئی رنگ ہوتا ہے نہ ہی کوئی مہک۔ یہ عموماً راکٹ کو اوپر دھکیلنے والی گیس یا اینستھیزیا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کو ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے والے کوہ پیماؤں کے مدد گار آلے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

محققین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں اس کی الزائمرز کے علاج کی صلاحیت کو دیکھا گیا۔چوہوں پر کی جانے والی ابتدائی تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے کہا کہ نتائج اتنے حوصلہ افزاہیں کہ وہ آئندہ چند مہینوں میں یہ آزمائش انسانوں پر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے