اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بچوں کی اچھی صحت کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) بچوں کی اچھی صحت کے لئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز ہو گیا۔

سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کی مفت سکریننگ اور غذائیت سے بھرپور فوڈ دیا جائیگا، پراجیکٹ میں 25 سکولوں کے 38 ہزار بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ کیلئے آن لائن پورٹل بھی قائم کر دیا گیا ہے، والدین، پرنسپل اور ماہر غذائیات پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اب تک 7 ہزار بچوں کی سکریننگ مکمل ہو چکی ہے، اس دوران 22 سو بچوں کی صحت اور نشوونما شدید متاثر پائی گئی، ہر سکول میں پرنسپل اور 2 اساتذہ پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 10 لاکھ طالبات اور 30 لاکھ طلباء کو فوڈ چیمپئن بنایا جائے گا جبکہ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے نیوٹریشن کے معاملات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کردار کو سراہا۔

معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ مقابلے کا امتحان ہو یا کرکٹ کا میدان، صحت انتہائی ضروری ہے، بچوں کی صحت سے متعلق اعداد و شمار لمحہ فکریہ ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں غذائیت کے متعلق آگاہی کا شدید فقدان ہے، فوڈ اتھارٹی پنجاب نے نیوٹریشن مشن لاہور سے راجن پور تک پھیلا دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے