اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کینسر جیسے مرض سے موت کا خطرہ کیسے کم کیا جاسکتا ہے؟ماہرین نے طریقہ بتا دیا

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے کینسر جیسے مرض سے موت کا خطرہ کم کرنے کا طریقہ کار بتادیا گیا۔

ماہرین کی جاری کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ مسلز کی مضبوطی کو بڑھانے اور کارڈیو فٹنس کو بہتر بنانے سے کینسر کے مریضوں میں بچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔کارڈیو فٹنس سے مراد ورزش کرتے ہوئے جسم کی آکسیجن کو جذب کرنے اور مسلز سمیت اعضا تک پہنچانے کی صلاحیت ہے۔

خیال رہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں 2 کروڑ افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک کروڑ کے قریب مریض اس مرض کے باعث ہلاک ہوگئے۔محققین کے مطابق موجودہ رجحان کو دیھ کر لگتا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں کینسر سے اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ کینسر کی روک تھام، تشخیص اور علاج میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، مگر علاج کرانے سے بہت زیادہ مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے بھی مریضوں کی موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں 47 ہزار مریضوں پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔یہ سب مریض کینسر کی متعدد اقسام کے شکار تھے اور ہر ایک میں مرض کی شدت بھی مختلف تھی۔کارڈیو فٹنس کا جائزہ ورزش کے ٹیسٹ یا 6 منٹ کی چہل قدمی کے ٹیسٹ سے لیا گیا۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ مسلز کی مضبوطی اور اچھی جسمانی فٹنس سے کینسر سے موت کا خطرہ 31 سے 46 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ مسلز کی مضبوطی میں معمولی اضافے سے موت کا خطرہ مزید 11 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلز کی مضبوطی سے کینسر کے مریضوں میں موت کے خطرے کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔محققین  نے مزید بتایا کہ اگر آپ ورزشوں سے مسلز کو مضبوط بناتے ہیں تو مرض کے باوجود طویل زندگی کا امکان بھی بڑھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے