
14 Dec 2024
(لاہور نیوز) شہر میں 15 سو غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیرات کا انکشاف ہو گیا۔
شادی ہالز ، مارکیز، فارم ہاؤسز اور مہمان خانے غیرقانونی تعمیر کرائے گئے، شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کو بریک لگ گئی۔
داتا گنج بخش زون میں 65 غیرقانونی کمرشل اور رہائشی تعمیرات ہیں، سمن آباد زون میں 65 ، علامہ اقبال زون میں 28 ، نشتر زون میں 69، گلبرگ میں 13، شالامار میں 47 ، عزیز بھٹی زون میں 51، واہگہ زون میں 50 اور راوی زون میں 57 غیرقانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ہیں، 442غیرقانونی عمارتوں کو نوٹس ، 55 کو سیل اور 78 عمارتوں کے بالائی حصہ کو مسمار کیا گیا۔
سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہےغیرقانونی تعمیرات کرانے والے افسران سزا کے مرتکب ہیں۔