اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا معاملہ نہ سلجھا تو حکومت کیلئے پرابلم ہو گی: فیصل واوڈا

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا معاملہ نہ سلجھا توحکومت کیلئے پرابلم ہو گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا بہت پہلے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل سرپرائزنہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے بہت پہلے شواہد بانی کے خلاف دے دیئے ہیں، عمران خان کا تو ملٹری کورٹ میں ٹرائل تو ہو گا، نو مئی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوا ہے، آج تک جو کچھ ہوا سب فہرست کا حصہ ہے، لیپ ٹاپ، ویڈیو، آڈیو، ریکارڈنگ اور پلاننگ سمیت بہت سے شواہد ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو جب گیم سمجھ آ گئی تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹا دیا تھا، اگر وہ فیض حمید کو نہ ہٹاتے تو انہیں قصوروار سمجھتے, امید کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے حوالے سے باقی معاملات میں بھی آنکھ کھل جائے گی، عمران خان خود کہہ رہے ہیں ان کی قیادت گڈی گڈی کھیل رہی ہے، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کسی سے نہیں اپنے آپ سے بہت بڑا خطرہ ہے، جو لوگ نہیں سمجھتے وہ منہ کے بل گر جاتے ہیں، مولانا فصل الرحمان کا معاملہ اگر نہیں سلجھا تو حکومت کے لیے پرابلم ہو گی، میری خواہش ہے مولانا کے ساتھ دل بڑا کر کے مسائل کو حل کر لیا جائے، ہفتے، دس دن کے اندر مولانا کے ساتھ معاملات کو حل کر لیا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے