15 Jun 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 233 ٹریفک حادثات میں دو افرد جاں بحق جبکہ 285 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 285 زخمی ہوئے، جن میں سے 115 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 170 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
