(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کئے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ستھرا پنجاب‘‘ کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی حکومت متحرک ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کئے، چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر بھی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تھے، اس دوران شہری آبادی سے جانوروں و جھگیوں کے انخلاء کا جائزہ لیا گیا اور موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈی سی لاہور نے صفائی کے بہترین اقدام پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کاوشوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی میکنزم میں مزید بہتری لائیں، صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کو آگاہی دی جائے، شہر کے کسی مقام پر بینرز اور پینافلیکسز نہ لگی ہوں اور کسی کو بھی تجاوزات قائم نہ کرنے دی جائیں۔