اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈپٹی کمشنر لاہور کا امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا فیلڈ معائنہ

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل شالیمار کا فیلڈ دورہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں جلوسوں کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر  نے مغلپورہ امام بارگاہ ابوالفضل العباس اور شالیمار لنک روڈ کا معائنہ کیا، جبکہ اے سی شالیمار نے انہیں جلوس کے روٹ اور سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

انتظامیہ کے مطابق روٹ پر ممکنہ رکاوٹوں اور حساس مقامات کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے اور مجموعی سیکیورٹی پلان بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عاشورہ جلوس کے روٹ پر تمام ضروری پیچ ورک فوری مکمل کیا جائے جبکہ مناسب لائٹنگ اور ایمرجنسی میڈیکل کیمپسکا قیام یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے راستوں سے تمام تجاوزات اور رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے کہا کہ محرم الحرام کا مذہبی تقدس ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور شہر میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے