اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.27 قیمت فروخت : 38.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 288.30 قیمت فروخت : 288.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 345.17 قیمت فروخت : 345.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 174.59 قیمت فروخت : 174.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.97 قیمت فروخت : 194.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.09 قیمت فروخت : 74.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 297800 دس گرام : 255300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 272981 دس گرام : 234023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3358 دس گرام : 2882
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مدارس رجسٹریشن معاملے پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں: حافظ طاہر اشرفی

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن کے تنازع کے حوالے سے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اختلاف اس بات پر ہے کہ جو مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہو گئے ان کے حوالے سے کسی قسم کی منفی قانون سازی نہ ہو، مدارس اپنا آڈٹ کرواتے ہیں اور مدارس کے حسابات سب کیلئے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مدارس کے حسابات کو چیک کرنا چاہتا ہے تو مدارس کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟ 

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کے حوالے سے ماضی میں بھی مدارس سے کوئی شکایت تھی اور نہ ہی اب ہے، گالی گلوچ اور الزام تراشی سے مدارس کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے