اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز: صدر مملکت، وزیر اعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت کی جانب سے پختونخوا اور بلوچستان میں مُختلف آپریشنز کے دوران 43 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا، صدر مملکت نے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہیں، مُختلف آپریشنز کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگردوں كا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف  نے 9 دسمبر 2024 سے اب تک صوبہء بلوچستان اور صوبہء خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

 

 

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے