اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.27 قیمت فروخت : 38.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 288.30 قیمت فروخت : 288.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 345.17 قیمت فروخت : 345.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 174.59 قیمت فروخت : 174.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.97 قیمت فروخت : 194.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.09 قیمت فروخت : 74.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 297800 دس گرام : 255300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 272981 دس گرام : 234023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3358 دس گرام : 2882
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی احتجاج، عدالت نے 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا

14 Dec 2024
14 Dec 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔

شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 32 ملزمان کو رات گئے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی عدالت پیش ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ میں ظاہر کی لیکن ملزمان کو جہلم جیل سے عدالت پیش کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا شناخت پریڈ نہیں ہو سکی، ملزمان کے 30،30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

وکیل ملزمان نے پولیس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کے لیے ریمانڈ مانگ رہی ہے، پولیس نے نمبرز پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے اٹھا کر احتجاج کے کیس میں ڈال دیا۔

بعدازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دونگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے