15 Jun 2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر عادی اور فہرست میں شامل ملزمان کے خلاف جاری ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 7 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ڈولفن سکواڈ کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد مختلف سنگین جرائم میں ملوث اور مبینہ طور پر مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمیر (50 مقدمات)، عادل (44 مقدمات)، ہارون (32 مقدمات) اور دلاور (21 مقدمات) سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جن میں تھانہ انارکلی، جوہر ٹاؤن، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ شامل ہیں۔
