اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 271.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ٹی وی فوٹیجز سے اغواء کے مقدمے میں مطلوب 6 سالہ بچی بازیاب

15 Jun 2026
15 Jun 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اغواء کے مقدمے میں مطلوب 6 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن میں کے بلاک سے بچی کو تلاش کر لیا، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچی گھر والوں کو بتائے بغیر گھر سے نکل گئی تھی اور واپسی کا راستہ بھول جانے کے باعث لاپتہ ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد اعجاز کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا اور فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا گیا، مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینے کے دوران بچی کو جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی بنیاد پر پولیس  نے اس کا سراغ لگایا۔

پولیس حکام کے مطابق 6 سالہ منساء کو بحفاظت بازیاب کر کے والد کے حوالے کر دیا گیا ہے، بچی کی بازیابی پر اہل خانہ  نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے