اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیرِاعظم کی محمد آصف کو آئی بی ایس ایف چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے محمد آصف کو دوحہ میں انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ ورلڈ سنوکر فیڈریشن (IBSF) چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محمد آصف کے اہل خانہ اور اسکے کوچ بھی اس فتح پر مبارک کے مستحق ہیں، عالمی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے محمد آصف نے شب و روز محنت کی جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں۔

وزیرِاعظم کا مزید کہنا تھا پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں، عالمی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کو تیاری کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے