اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فخر زمان آج کل کہاں مشغول ہیں؟کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کردیں

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زما ن نے روان دنوں اپنی مصروفیات سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کردیں۔

تفصیلات کےمطابق کچھ عرصے سے  فخر زمان کی فٹنس اور ری ہیب کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں ،تاہم اب انہوں نے اپنی ٹریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔کرکٹر 2 ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

فخر زمان اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اوپننگ بیٹر نے  تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ حد سے آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنا ہے۔خیال رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے