اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایڈیلیڈ: قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایڈیلیڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیسن گلیسپی کے ہمراہ ان کی اکیڈمی میں وقت گزارا اور وہاں پر موجود ٹریننگ سینٹر کا جائزہ لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے وہاں پر دستیاب باؤلنگ مشینز سمیت سہولتوں کی تعریف کی اور اکیڈمی کی دکان سے کرکٹ کا سامان بھی خریدا۔

کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، عامر جمال اور عرفات منہاس شامل تھے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ میں ٹریننگ سیشن بھی کیا جہاں نیٹ پر بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی گئی، کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے