اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم شاہ فٹ، آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے کھیلنے کا امکان

06 Nov 2024
06 Nov 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہوگئے، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

نسیم شاہ پہلے ون ڈے میں اپنے 8 ویں اوور میں کریمپس کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے  اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ  اب فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کریمپس سے چھٹکارا پا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور  بولنگ بھی کی، اس دوران انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں رہا،  وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے