اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا، ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس بھی ہوا جس میں ڈرائنگز کے ذریعے پراجیکٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا، محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے اور مرکزی بلڈنگ کے بیرونی آؤٹ لک کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔

دوران اجلاس چیئرمین پی سی بی کو بتایا گیا کہ قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طور پر تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سٹیڈیم کے انکلوژرز اور مرکزی بلڈنگ کے فلورز کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مرکزی بلڈنگ اورآفس بلڈنگ کے فلورز تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے، یہ سٹیڈیم اب عالمی معیار کا بننے جا رہا ہے، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے