اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی کیوئسٹس چھا گئے

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی کیوئسٹس نے چھا گئے، پاکستان کے چاروں کیوئسٹس نے اپنے گروپس کے پہلے، پہلے میچز جیت لیے ہیں۔

محمد آصف نے بھارت کے کمل چاولہ کے خلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے چار ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ نسیم اختر نے قطر کے العبیدی کو 0-4 سے شکست دی۔

اسجد اقبال نے بھی پہلا میچ بآسانی جیت لیا، انہوں نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو 1-4 سے شکست دی جبکہ اویس منیر نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت لرتستاتھوم کو 2-4 سے ہرایا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے