07 Aug 2024
(ویب ڈیسک)تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ سوچنا بہت سے منفی حالات جیسے چڑچڑاپن، مایوسی یا دیگر منفی احساسات کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے حال ہی میں ایک تحقیق انجام دی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ سوچنا انسان کیلئے تکلیف دہ امر ہوسکتا ہے۔مینیجرز اور معلمین جیسے پیشے سے تعلق رکھنے والے اکثر افراد ذہنی طور پر محنت کرتے ہیں اور انہیں اکثر ذہنی طور پر چیلنج کرنے والی سرگرمیوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
اگرچہ یہ اس بات کی نشاندہی کرسکتا ہے کہ ایسے لوگ بہت زیادہ سوچنے سے مطمئن محسوس کرتے ہوں تاہم مذکورہ بالا تحقیق اس کے برعکس نتائج ظاہر کرتی ہے۔