07 Aug 2024
(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو ناقص گوشت کھانے سے بچالیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مانگا روڈ پر میٹ کولڈ سٹوریج کی چیکنگ کی جس کے دوران 70 ہزار کلو گوشت کا معائنہ کیا گیا، چیکنگ کے دوران 1670 کلو گوشت ناقص پایا گیا جسے موقع پر ہی تلف کرکے میٹ سٹوریج کے مالک کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا ہے کہ کولڈ سٹوریج سے ناقص اور ایکسپائر گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ، انتہائی لازم دستاویزات، ضروری ریکارڈ نامکمل اور عدم موجود پایا گیا۔
عاصم جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بی گریڈ سکن کو لوکل میٹ شاپس پر سپلائی کے شواہد موجود پائے گئے، بدبودار رنگت بدلا گوشت برآمد ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کر کے گوشت تلف کیا گیا۔