اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خواجہ عمران نذیر کی پولیو سے متاثرہ بچے کی عیادت، علاج معالجے کا جائزہ لیا

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی کے مقامی ہسپتال کا دورہ کیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی سمیت دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں ممکنہ طور پر پولیو وائرس سے متاثرہ بچے سیف اللہ کی عیادت کی۔

خواجہ عمران نذیر نے پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کے والدین سے معلومات حاصل کیں، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے صوبائی وزیر صحت کو متاثرہ بچے کے علاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ دی، صوبائی وزیر صحت نے پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کے ساتھ واک بھی کی۔

خواجہ عمران نذیر نے پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کو پیار کیا اور علاج معالجے کا جائزہ لیا، بچے کے والدین نے معیاری علاج و معالجہ پر وزیراعلیٰ پنجاب، ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، صوبائی وزیر صحت نے بچے کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے