06 Aug 2024
(لاہور نیوز) حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے سرگرم ہو گئی، حکومت نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے لئے نیا ادارہ بنانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔
تجویز کے مطابق ایک خودمختار ادارہ قیمتوں کا تعین کرے گا، ادارہ ڈریپ کی نگرانی میں ہی کام کرے گا، ڈریپ قیمتوں پر عملدرآمد اور ریگولیشنز کو دیکھے گی۔