(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق میں Staphylococcus aureusنامی بیکٹیریا کے خلاف انار کے چھلکے کے عرق کی تاثیر کو کارگر قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کی تحقیق کے مطابق انسانی جِلد پر قدرتی بیکٹیریاؤں کا مجموعہ ایک مناسب مقدار اور متوازن طریقے سے ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ جلد کے بیکٹیریاؤں کی ساخت کا انحصار جسم کی جگہ، عمر، جنس اور جلد کی pH پر ہوتا ہے۔
ان بیکٹیریاؤں میں Staphylococcus aureus سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا بیکٹیریا ہے اور یہ جلد پر مائکروبیل توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم کبھی کبھی یہ بیکٹیریا کچھ طبی پیچیدگیوں کی بنا پر نقصان دہ ہوجاتا ہےحالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے انار کے چھلکے کے عرق کے جلد کے بیکٹیریاؤں کے نقصان خلاف اثرات کی تحقیقات کیں۔
مطالعے میں انار کے چھلکے کے عرق کے مختلف قسم کے بیکٹیریل تناؤ کے خلاف اینٹی بیکٹیریل اثرات دکھائے گئے ہیں۔ انار میں موجود متعدد فینولک ایسڈ کے مرکبات اس کی antimicrobial سرگرمیوں کو زیادہ موثر بنا دیتے ہیں۔