اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کا قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور وقاریونس کو سونپنے کا فیصلہ

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نےکرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی صرف انتظامی امور دیکھا کریں گے،کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا، شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔

وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے،وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی، وائٹ بال ریڈ بال کوچزکودیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈمنسٹریشن پردیں گے،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔

محسن نقوی کرکٹ کے اہم امورمیں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں، پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی ذمہ داریاں کسی کو سونپنےکا اختیار رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے