29 Jul 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہےکہ محسن نقوی اپنے پاس کوئی ایک عہدہ رکھیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ معلوم نہیں ہے، ان کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ بھی ہے، محسن نقوی کو ایک فیصلہ کرلینا چاہیے، ان کے ایڈوائزر اچھے نہیں ہیں۔ ایڈوائزر کے کہنے پر چلیں گے تو کچھ نہیں ہوگا۔ گیری کرسٹن کی ضرورت پاکستان ٹیم کو نہیں گراس روٹ پر ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی تعریف کم کرتا ہوں، تمام کھلاڑی میرے لیے برابر ہیں۔ جب کرکٹرز اچھا کھیلتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ شکست ہوتی ہے تو سب ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ایک یا دو سلیکٹر کو ہٹا کر کچھ نہیں ہوگا۔