(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے جبکہ برائلر گوشت بدستور مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 540 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کے نرخ بھی برقرار رکھے گئے ہیں، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 345 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 359 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 373 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے، انڈے 230 روپے فی درجن کی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 780 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں سے نرخوں پر موثر کنٹرول کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
