اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا امکان پیدا ہونے لگا

30 Jul 2024
30 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا امکان پیدا ہونے لگا، آئندہ برس ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مرتبہ ٹیسٹ سیریز 2007-08 میں ہوئی تھی، میزبان بلیو کیپس نے بڑی مشکل سے 3 میچز کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔

اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 13-2012 میں بھارت کا دورہ تو کیا مگر تب صرف وائٹ بال سیریز کھیلی گئی تھی، اس کے بعد دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں ہی مدمقابل آتی ہیں، دونوں کا پھر ٹیسٹ کرکٹ میں مقابلہ نہیں ہوا۔

یہ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کا تیسرا دورانیہ ہے مگر اس میں بھی  دونوں ممالک کے درمیان سیریز نہیں ہوئی، اب ان کے طویل فارمیٹ میں مدمقابل  آنے کا ایک ہی راستہ باقی بچا ہے جو آئندہ برس انگلینڈ میں  شیڈول ٹیسٹ چیمپئن شپ  کا فائنل ہے۔

بھارتی ٹیم کے  لگاتار تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا امکان روشن ہے، گذشتہ دونوں فائنلز میں اسے بالترتیب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، اس بار بھی وہ فی الحال ٹیبل میں  نمبر ون اور فائنل کھیلنے کا بظاہر راستہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

البتہ پاکستان کا سفر تھوڑا مشکل ہے، ٹیم نے اس دورانیے کا آغاز سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ فتح سے کیا مگر آسٹریلیا میں تینوں ٹیسٹ ہار کر گرین کیپس مشکل میں پڑ گئے۔

ان کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ اپنے رواں دورانیے کے باقی 9 میں سے 7 ٹیسٹ ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے ہیں، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے 2، 2 جبکہ انگلینڈ سے 3 میچز کی سیریز ہوگی، 2 ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ  کا سفر کرنا ہے۔

اگر گرین کیپس اپنے ملک میں فتوحات حاصل کرتے ہیں تو چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا امکان بڑھ جائے گا ،البتہ اس کیلئے ضروری ہے کہ دوسرے نمبر  پر موجود آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں آنے والی 5 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے