(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ کے ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے ٹی 20 کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی کپتانی کا فرق بتا دیا۔
نجی سپورٹس پلیٹ فارم کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران عامر جمال سے شان مسعود اور بابراعظم کی کپتانی کے فرق بارے سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بابر اپنی کپتانی میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں تاہم شان مسعود جارحانہ انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔
قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میرا دونوں کپتانوں کیساتھ اچھا تعلق ہے تاہم سوچ میں فرق ہے، شان بھائی کا انداز الگ ہے اور بوبی بھائی مختلف مائنڈ سیٹ کیساتھ حکمت عملی تشکیل دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ عامر جمال نے سال 2022 میں بابراعظم کی کپتانی میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ 2023 میں عامر جمال آسٹریلیا ٹور کے دوران شان مسعود کی کپتانی میں ٹیسٹ سیریز کھیلے تھے۔