اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے حق مہر میں دی گئی جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے کر دیئے۔

جسٹس شکیل احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ میں لکھا مشترکہ جائیداد کا کوئی بھی حصہ دار اپنے موروثی حصے سے زیادہ جائیداد منتقل نہیں کر سکتا، شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک حق مہر دے سکتا ہے، پورے گھر کو حق مہر میں دینے کا دعویٰ دیگر قانونی ورثاء کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ نے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کو حق مہر میں درج جائیداد کی ملکیت کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری قانونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے نکاح نامہ میں جائیداد کی ملکیت سے متعلق علیحدہ کالم شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ضروری کارروائی اور عملدرآمد کیلئے بھیجنے کی ہدایت کر دی، علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سول پٹیشن بھی خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے